تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:3

آزاد کشمیر، انتخابات 20 جولائی کو ہوں گے

اے آر وائی - مظفر آباد : آزادکشمیر کی دو نشستوں ایل اے 30 اور 36پر انتخابات 20جولائی کوہوں گے ۔ سیکریٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی دو نشستیں ایل اے تیس اور ایل اے چھتیس کراچی پر پولنگ بیس جولائی کو ہو گی۔



دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ نے متحدہ قومی موومنٹ کی آزاد کشمیر کے انتخابات کے التوا کے خلاف درخواست نمٹا دی۔ ایڈوکیٹ جنرل سندھ عبدالفتاح ملک نے سماعت کے موقع پر عدالت میں رپورٹ پیش کی کہ انتخابات کے موقع پر حکومت مکمل سیکورٹی فراہم کرے گی۔



سندھ ہائی کورٹ نے اس موقع پر یہ حکم بھی جاری کیا کہ اگر امن وامان کی صورتحال خراب ہونے کی باعث پولنگ میں مزید التوا کا فیصلہ ہوتا ہے تو اس سے قبل تمام اسٹیک ہولڈر کو اعتماد میں لیا جائے۔



متحدہ قومی موومنٹ کی پیروی ڈاکٹر فروغ نسیم نے کی جبکہ سماعت جسٹس اطہر سعید اور محمد علی مظہر پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔



الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی دو نشتیں ایل اے تیس اور ایل اے چھتیس کراچی پر پولنگ بیس جولائی کو ہو گی۔ سیکریٹری الیکشن کمیشن نے ایک نوٹیفکیشن میں کہا کہ کراچی میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی دو نشستوں پر انتخابات بیس جولائی کو ہوں گے۔



اس سے قبل الیکشن کمیشن نے امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث ان نشستوں پر انتخابات ملتوی کردئیے تھے۔ ایم کیو ایم نے ان دونوں نشستوں پر انتخابات کے التوا پر آزاد کشمیر ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن جاری کی تھی۔



آزاد کشمیر ہائی کورٹ کے رجسٹرار نے واضح کیا کہ پولنگ کی تاریخ الیکشن کمیشن نے دی ہے۔ اس کا عدالت سے کوئی تعلق نہیں، ایم کیو ایم کی پٹیشن پر عدالتی فیصلہ ابھی آنا باقی ہے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.