4 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:55
پشاور:قبائلی علاقوں میں اصلاحات کیلئے سیاسی جماعتوں کا جرگہ
جنگ نیوز -
پشاور…قبائلی علاقوں میں اصلاحات کے نفاذ کے لیے پشاور میں قبائل کی سیاسی جماعتوں کا جرگہ جاری ہے، جماعت اسلامی کے زیراہتمام ہونے والے جرگہ میں تمام سیاسی جماعتوں کے رہنما شرکت کر رہے ہیں۔ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی اخونزادہ چٹان اور دیگر مقررین نے فاٹا میں نئے قانون کو مسترد کرتے ہوئے اسے انسانی حقوق کے خلاف قرار دیا۔ مقررین نے اراکین پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے کر قبائلی علاقوں میں قوانین بنانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے صدر پاکستان آصف زرداری سے مطالبہ کیا کہ فاٹا میں اصلاحاتی پیکیج منظور، 40 ایف سی آر قانون ختم اورفاٹا میں سیاسی سرگرمیوں کی آزادی دی جائے۔مقررین نے ڈرون حملوں کی مذمت کی اور حملے بند کرنے کا مطالبہ کیا۔