4 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:55
عامر خان کی فلم دہلی بیلی کا صرف دو دن میں 15کروڑ سے زائد کابزنس
جنگ نیوز -
ممبئی…بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان جس پروجیکٹ میں ہاتھ ڈال دیں اس کی کامیابی یقینی ہوجاتی ہے اور اِس کی تازہ ترین مثال ہے ان کی ہوم پروڈکشن فلم ’دہلی بیلی‘عامر خان کی پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں گو کہ عامر خان کے بجائے ان کے بھانجے عمران خان نے کام کیا ہے لیکن عامر خان کی زبردست پروموشن کے باعث اس فلم نے ریلیز ہوتے ساتھ ہی باکس آفس پر تہلکہ مچاتے ہوئے صرف دو دنوں میں 15کروڑ سے زائد کابزنس کرلیا ہے۔عامر خان کی پروڈکشن کے مقابلے میں اے بی پروڈکشنز کی فلم ’بڈھا ہوگا تیرا باپ‘ امیتابھ بچن کی موجودگی کے باوجود دہلی بیلی کے مقابلے میں صرف 4 کروڑ کا بزنس کرسکی ہے۔