4 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:55
بجلی کی قیمتوں میں اضافہ، بوجھ صارفین کو منتقل کرنے پر مجبورہیں، نوید قمر
جنگ نیوز -
لاہور…وزیر پانی وبجلی نوید قمر کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ تیل کا مہنگا ہونا ہے، حکومت یہ بوجھ صارفین پر منتقل کرنے پر مجبور ہے۔ لاہور میں نیسپاک کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوید قمر کا کہنا تھا کہ دو سال میں تین ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں لائی گئی سردیوں میں لوڈمینجمنٹ کر کے لوڈشیڈنگ کم سے کم رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر ثمر مبارک کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے حوالے سے ہمیشہ آگے کی تاریخیں دے دیتے ہیں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے میں ابھی وقت لگے گا۔ نوید قمر نے بتایا کہ بھارت کے ساتھ پانی کے مسئلے پر پاکستان بات چیت کر رہا ہے۔