4 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:55
باجوڑ:افغان شدت پسندوں کا چوکی پر حملہ ، جوابی کارروائی میں3 ہلاک
جنگ نیوز -
خار…باجوڑایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر افغان شدت پسندوں کے حملے میں ایک سیکیورٹی اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، فورسز کی جوابی کارروائی میں تین شدت پسند مارے گئے۔ ذرائع کے مطابق باجوڑایجنسی کے پاک افغان بارڈر کے قریب سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر افغان شدت پسندوں نے اچانک حملہ کیا۔ جس کے نتیجے میں چیک پوسٹ پر موجود ایک اہلکار موقع پر شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ واقعے کے بعد فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کی جس میں تین شدت پسند ہلاک ہوگئے، افغانستان سے حملہ کرنے والے شدت پسندوں کی تعداد سیکڑوں میں بتائی جارہی ہے، حملہ آوروں پر قابو پانے کے لئے فورسز کے مزید دستے بھی طلب کرلئے گئے ہیں۔