تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:55

ڈیرہ بگٹی: آٹھ انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑادیاگیا

جنگ نیوز -
ڈیرہ بگٹی …ڈیرہ بگٹی میں نامعلوم افراد نے آٹھ انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا۔لیویز ذرائع کے مطابق دھماکہ ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ میں ہوا، ذرائع کے مطابق چند نامعلوم افراد نے پیر کوہ گیس فیلڈ میں گیس کنواں نمبر 15سے پلانٹ کو جانے والی گیس پائپ لائن کے قریب دھماکہ خیز مواد نصب کیا تھا جو کہ زوردار دھماکیسے پھٹ گیا، دھماکے کے نتیجے میں گیس کنوئیں سے پلانٹ کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی، علاقہ لیویز فورس موقع پر پہنچ گئی، مزید تحقیقات جاری ہے، او جی ڈی سی حکام کے مطابق سکیورٹی کلئرنس ملنے کے بعد متاثرہ گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.