تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:21

دانش کنیریا کی درخواست پر پی سی بی کو26جولائی کیلئے نوٹس جاری

جنگ نیوز -
کراچی…سندھ ہائیکورٹ نے پاکستانی لیگ اسپنر دانش کنیریا کی پی سی بی کے خلاف دائر آئینی درخواست پر26 جولائی کے لئے نوٹسز جاری کرتے ہوئے پی سی بی کو پابند کیا ہے کہ دانش کنیریا قومی اثاثہ ہیں ان کی تضحیک بند کی جائے۔سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس اطہر سعید اور جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل دورکنی بینچ کے روبرو دانش کنیریا کے وکیل ڈاکٹر فروغ نسیم نے موقف اختیار کیا کہ انکے موکل کو انگلینڈ میں اسپاٹ فکسنگ الزامات سے کلیئرکیاجاچکاہے،انہوں نے مطلوبہ دستاویزات بھی بورڈ کو دیدیے ہیں ،اس کے باوجود پی سی بی انہیں سلیکٹ نہیں کررہا، عدالت نے آئینی درخواست پرپاکستان کرکٹ بورڈ اورسیکریٹری کھیل کونوٹس جاری کردیا،اگلی سماعت 26جولائی کو ہوگی۔دانش کنیریاکے وکیل کے مطابق عدالت نے پی سی بی کوپابندکیا ہے کہ لیگ اسپنرکے بارے میں تضحیک آمیززبان استعمال نہ کی جائے۔دانش کنیریا نے کہاکہ وہ پرامید ہیں کہ انہیں انصاف ضرور ملے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.