تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:9

ڈاکٹرقدیر خان کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی

اے آر وائی - اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی سیکیو رٹی سے متعلق مقدمے کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی ہے۔



ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اقبال حمید الرحمن نے درخواست کی سماعت کی۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے وکیل علی ظفر نے وزارت داخلہ کے اعتراضات کے جواب میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا بیان داخل کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی سیکیورٹی سے متعلق خدشات بے بنیاد ہیں۔



اس سے قبل وزارت داخلہ کی جانب سے اسلام ہائی کورٹ میں ایک درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی سیکورٹی کے بارے میں خطرات لاحق ہیں۔ وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی نقل و حرکت سے متعلق عدالتی فیصلے پر عمل نہیں کر رہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.