تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:32

تصویروالی انتخابی فہرستوں کو مخالفانہ عمل نہ سمجھا جائے، چیف جسٹس

جنگ نیوز -
اسلام آباد… سیکرٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ ساڑھے تین کروڑ غیر تصدیق شدہ ووٹ فہرستوں سے نکال دیے گئے ہیں جبکہ نئے تین کروڑ 60 لاکھ ووٹ نادرا ڈیٹا بیس میں شامل کیے گئے ہیں۔چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں باتصویرووٹرلسٹوں کے لئے عمران خان کی پٹیشن پر سماعت کے دوران سیکرٹری الیکشن کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ ووٹرز کی تصدیق کا عمل 18 جولائی سیشروع ہو گا اور سولہ اگست تک مکمل کیا جائے گا۔ جبکہ 16 دسمبر 2011 تک ووٹرز لسٹ کی تیاری کا کام مکمل کرلیا جائے گا۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تصویروالی انتخابی فہرستوں کو مخالفانہ عمل نہ سمجھا جائے، ہماری قوم بھی باعزت ہے، یہاں بھی شفاف الیکشن ہونے چاہیئں۔ سپریم کورٹ میں انتخابی فہرستوں کیحوالے سے عمران خان کی درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.