4 جولائی 2011
وقت اشاعت: 12:8
ملتان میں سی این جی اور ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کا احتجاجی مظاہرہ
جنگ نیوز -
ملتان…ملتان میں سی این جی کی تین روزہ بندش اور قیمتوں میں مجوزہ اضافہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ہے۔یہ احتجاجی مظاہرہ سی این جی اسوسی ایشن اور ٹرانسپورٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے وہاڑی چوک پر کیا گیامظاہرہ کی قیادت سی این جی اسوسی ایشن ملتان ریجن کے چیئرمین راوٴ شاہد نے کی مظاہرین نے ٹائروں کو آگ لگا کر ٹریفک کو بلاک کر دیا اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اس موقع پر مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر سی این جی کی تین روزہ بندش اور قیمتوں میں اضافہ کی تجویز کے خلاف نعرے درج تھے مظاہرین کا کہنا تھا کہ سی این جی کی بندش سے ان کا کاروبار تباہ ہو چکا ہے اور اس سے عام شہری بھی متاثر ہو رہا ہے حکموت شہریوں کو سستے ایندھن سے محروم نا کرے۔