تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:46

بھارت نے سندھ طاس معاہدہ سے تجاوز کیا تو ثالث سے رجوع کرینگے

اے آر وائی - لاہور : وفاقی وزیر پانی و بجلی سید نوید قمر نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ کشن گنگا ڈیم کا معاملہ چل رہا ہے ، اگر بھارت نے سندھ طاس معاہدہ سے تجاوز کیا تو عالمی ثالثی عدالت کے پاس جائیں گے۔



لاہور میں نیسپاک کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید نوید قمر نے کہا کہ دو سال میں بجلی کی پیداروا میں تین ہزار میگاواٹ کا اضافہ ہوا ہے لیکن ملک میں کھپت بڑھتی جارہی ہے۔



انہوں نے بتایا کہ اکتوبر تک پیپکو کو تحلیل کرنے کے اقدامات کر رہے ہیں اور نیا انتظامی اسٹرکچر تیار کیا جا رہا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت کے ساتھ کشن گنگا ڈیم کا معاملہ زیر بحث ہے ۔ اگر بھارت نے سندھ طاس معاہدہ سے تجاوز کیا تو عالمی ثالثی عدالت کے پاس جائیں گے۔.

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.