تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 جولائی 2011
وقت اشاعت: 12:8

امریکی عوام آج 236واں یوم آزادی منا رہے ہیں

جنگ نیوز -
نیویارک…دنیا کی واحد سپر پاور امریکا آج اپنا 236 واں یوام آزادی منارہی ہے۔ امریکا اور دنیابھر میں امریکی شہری اعلان آزادی کے موقع پر تقریبات کا اہتمام کررہے ہیں۔ چار جولائی کو اعلان آزادی کی قرارداد پر دستخط کرتے ہی امریکا ایک علیحدہ ملک بن گیا جو پہلے برطانیہ کی ایک کالونی تھا۔اس اعلان پر56 افراد نے دستخط کیے تھے جن میں سے دو بعد میں صدر بھی رہے۔ 1861 سے چار سال تک امریکا میں خانہ جنگی رہی۔ گیارہ جنوبی ریاستوں نے غلامی کے خاتمے کے خلاف بغاوت کر دی۔ چار سال تک شمالی اور جنوبی ریاستیں برسرپیکار رہیں اور بالآخر شمالی ریاستوں کو فتح ملی۔ جنوبی ریاستوں پر قبضہ کرنے کے بعد شمالی ریاستوں نے انہیں برابر کے حقوق دیئے لیکن امریکا میں انسانی غلامی کو ہمیشہ کے لیے ختم کر دیاگیا۔ سماجی کارکن مارٹن لوتھرکنگ کی African-American Civil Rights Movement نے پہلی بار امریکا میں صحیح معنوں میں انسانی حقوق کی وضاحت کی۔جس کی بدولت امریکا میں کالوں کو گوروں کے برابر حقوق حاصل ہوئے۔1823 میں صدرجیمز منور نے منور ڈاکٹرائن کے نام سے نئی حکمت عملی اپناتے ہوئیاعلان کیا کہ یورپی طاقتوں کی کسی جنگ میں حصہ نہیں لیں گے اور ان کے کسی معاملات میں نہیں پڑیں گے،،یہ صرف اسی صورت میں ہوگا جب ہمارے حقوق پرحملہ کیاجائے گا۔1914 میں جب یورپ نے جنگ عظیم اول کااعلان کیا ،،امریکا گیر جانبداری اور الگ تھلگ رہنے کی پالیسی اپنائے ہوئے تھا اور آخر کار1917 میں امریکا جنگ میں داخل ہوگیا۔ 1941 میں جاپان نے پرل ہاربر پرامریکی نیول بیس پر حملہ کردیا،،چار دن بعد ہی ہٹلر نے امریکا کے خلاف اعلان جنگ کردیا۔اور امریکا کو جنگ میں شامل ہونے پر مجبور کردیا۔ پہلی اور دوسری جنگ عظیم کی ہنگامہ خیزیوں اور نقصان کے بعد امریکا نے neutrality اور isolation کی پالیسی تبدیل کرتے ہوئےengagement کی حکمت عملی اپنائی اور اب دنیا کی واحد سپر پاوربن گیاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.