4 جولائی 2011
وقت اشاعت: 13:29
سرفرازشاہ قتل کیس میں مدعی اور سب انسپکٹر ریاض کے بیانات مکمل
جنگ نیوز -
کراچی...انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج بشیر احمد کھوسو نے سرفراز شاہ قتل کیس میں مدعی سالک شاہ اور ایف آئی آر درج کرنے والے پولیس افسر سب انسپکٹر ریاض احمد کے بیانات مکمل کرلئے اور مزید گواہوں کو کل صبح 10 بجے طلب کرلیا ہے۔ گواہ سالک شاہ نے واقعے کی تفصیلات بتائیں اور عدالت میں موجود تین ملزمان کو شناخت کیا۔ اور عدالت کو بتایا کہ کس طرح سے اس کے بھائی کے قتل کی خبر ملی وہ اسپتال گیا، تھانے گیا اور وزیر اعلیٰ ہاوٴس کے باہر اس نے اور اہل محلہ نے دھرنا دیا۔ دوسرے گواہ نے ایف آئی آر کے مندرجات عدالت کو بتائے اور وکلائے صفائی کے سوالوں کے جوابات دیئے، مزید سماعت کل ہوگی۔