4 جولائی 2011
وقت اشاعت: 13:29
کے ایس ای میں تیزی،انڈیکس میں76پوائنٹس کا اضافہ،12560پر بند
جنگ نیوز -
کراچی...کراچی اسٹاک ایکس چینج میں ہفتے وار کاروبار کے آغاز پر تیزی رہیں اور انڈیکس پانچ ماہ بعد بارہ ہزار پانچ سوپوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔ پیر کو کاروبارآغاز منفی ہوا مگر این آئی ٹی کی جانب سے متوقع نتائج اچھے ہونے کی اطلاعات پر سرمایہ کار بینکنگ سیکٹر میں سرگرم نظر آئے۔ کاروبار کے اختتام پر کیا یس ای 100 انڈیکس 76پوائنٹس اضافے کے ساتھ بارہ ہزار560 پوائنٹس پر بند ہوا۔ 19 جنوری 2011 کے بعد انڈیکس اس سطح پر دیکھا گیا ہے۔ آج کاروباری حجم5کروڑ شیئرز رہا۔ سب سے زیادہ کام لوٹے پاکستان کے شیئرز میں ہواجس کی قیمت63 پیسے کمی کے بعد 12روپے 90پیسے ہوگئی۔ دوسری جانب کے ایس ای تھرٹی انڈیکس133 پوائنٹس اضافے کے ساتھ گیارہ ہزار727 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق تیزی کا یہ رحجان مزید ایک دو دن برقرار رہ سکتا ہے۔