تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 جولائی 2011
وقت اشاعت: 13:52

عالمی منڈی میں قیمت کم ہونے کے بعد گندم کی برآمد پر پابندی

جنگ نیوز -
کراچی...بین الاقوامی سطح پر گندم کی قیمتوں میں گراوٹ اور مقامی سطح پر اس کی قیمتوں میں اضافے سے پاکستانی گندم کی برآمدات رک چکی ہیں جبکہ ملک سے مزید پانچ لاکھ ٹن گندم کو برآمد کیا جاسکتا تھا۔ویٹ ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین عبدالکلیم باکزا نے جیو نیوز کو بتایا کہ بین الاقوامی سطح پر گندم کی قیمت 250 ڈالر فی ٹن سطح پر آگئی ہے جبکہ پاکستانی گندم کی مجموعی لاگت برآمد کنندگان کو 305 ڈالر سے زائدمیں پڑ رہی ہے جس کے بعد گند م کی برآمدات ناممکن ہوگئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اب تک ملک سے 18 لاکھ ٹن گندم برآمد کی جاچکی ہے جس کے سودے 340 ڈالر فی ٹن سے شروع ہوئے تھے اور بین الاقوامی سطح پر قیمتوں کو دیکھتے ہوئے 303 ڈالر فی ٹن کی سطح تک پہنچ گئے۔انھوں نے مزید بتایا کہ زمینی اور بحری راستے سے افغانستان ، مشرقی افریقہ اور مشرق وسطیٰ کے خطے کو گندم برآمد کی جا چکی ہے۔ان کا کہنا تھا حکومت کو گندم کی تجارت میں تیزی کے لیے برآمدکنندگان کو مراعات دینے کے ساتھ ساتھ اس کی اسٹوریج کے لیے بھی اقدامات کرنے چاہیے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.