4 جولائی 2011
وقت اشاعت: 13:44
پیپلز پارٹی مفاہمت کی پالیسی پر کامزن رہے گی، شرجیل
اے آر وائی - کراچی : پیپلز پارٹی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی مفاہمت کی پالیسی پر کامزن رہے گی۔
کراچی ائرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے توقع ظاہر کی کہ متحدہ قومی موومنٹ پیپلز پارٹی کی مفاہمت کی پالیسی کو سمجھے گی اور اس ہی کا حصہ بنے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے عدلیہ کی بحالی کیلیے بڑی قربانی دی ہے۔ امید ہے کہ عدلیہ بھی انصاف سے کام لے گی۔