تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:26

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ظفر قریشی معطل

جنگ نیوز -
اسلام آباد… ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ظفر قریشی کو معطل کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ظفر قریشی کی معطلی کا نو ٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ظفرقریشی کواین آئی سی ایل اسکینڈل کی تفتیش کیلئے اعلیٰ عدلیہ نے بحال کیاتھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ظفر قریشی سے میڈیا پر بیانات دینے پر وضاحت طلب کی گئی تھی جبکہ معطلی کا فیصلہ وزیر اعظم سے پر ویز الٰہی اور رحمان ملک کی ملاقات کے بعد کیا گیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.