4 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:26
سی این جی کی قیمت اور لوڈشیڈنگ کم کرنے کا وعدہ
اے آر وائی - اسلام آباد : وزارت پٹرولیم نے سی این جی کی قیمت کم کرنے اور سی این جی کی لوڈ شیڈنگ دو سے کم کرکے ڈیڑھ روز کرنے کا وعدہ کرلیا۔
یہ بات پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے عہدیداروں غیاث پراچہ اور جنید اسماعیل نے اسلام آباد میں وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم سے ملاقات کے بعد نیوز کانفرنس میں بتائی۔
ان کے مطابق وزیرپیٹرولیم نے کہا ہے کہ پٹرول کے مقابلے میں گیس کی قیمت چالیس فیصد کم رہے گی۔ اگر پٹرول کی قیمت سو روپے ہے تو سی این جی کی قیمت ساٹھ روپے ہوگی ۔ڈاکٹر عاصم نے یقین دلایا ہے کہ سی این جی لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے حتمی فیصلہ دس جولائی کو سی این جی ایسوسی سے مذاکرات کے بعد کیا جائے گا۔