تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:6

بلوچستان میں شورش دم توڑچکی ہے، لیفٹننٹ جنرل جاوید ضیاء

اے آر وائی - کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹننٹ جنرل جاوید ضیاء نے کہا ہے کہ بلوچستان میں شورش دم توڑ رہی ہے۔ چودہ اگست تک صوبے کے حالات میں واضح بہتری آجائیگی۔



کوئٹہ میں دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے زیر اہتمام پولیس اہلکاروں کی تربیت سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چودہ اگست تک بلوچستان کے حالات میں واضح بہتری آجائے گی۔



ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال اگرچہ مکمل طور پر اطمینان بخش نہیں لیکن پہلے کی نسبت کافی بہتر ہے۔ لیفٹننٹ جنرل جاوید ضیاء نے کہا کہ بلوچستان کے کسی حصے میں فوجی آپریشن نہیں ہو رہا۔پاک فوج حکومت بلوچستان کی درخواست پر صوبے میں قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کو تربیت کے لئے تمام تر سہولیات فراہم کررہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.