تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:26

اپوزیشن میں ایم کیوایم کو عزت دیں گے،وزیراطلاعات سندھ

جنگ نیوز -
کراچی …وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ حزب اختلاف میں بیٹھنامتحدہ قومی موومنٹ کا جمہوری حق ہے ،اپوزیشن میں ایم کیوایم کو عزت دیں گے۔کراچی ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ وہ عدلیہ کا احترام کرتے ہیں، اپنے موقف پر قائم ہیں اور خدا کے علاوہ کسی سے معافی نہیں مانگتے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی مفاہمت جبکہ نواز لیگ منافقت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ شرجیل میمن نے بتایا کہ ذوالفقار مرزا کا بیان جرائم پیشہ عناصر اور دہشت گردوں کیخلاف ہے،ان سرگرمیوں میں جو بھی ملوث ہوگا اس کے خلاف ڈنڈا چلانا چاہئے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ گرینڈ الائنس ماضی میں بھی بنے۔نواز شریف نے بینظیر بھٹو کی حکومت گرانے کیلئے آئی جے آئی بنائی اور اسامہ بن لادن سے پیسے لئے، اب بھی اگر نواز شریف کوکہیں سے پیسہ ملے گا توگرینڈ الائنس چل سکے گا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.