4 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:26
کراچی : فائرنگ ،پرتشدد واقعات میں خاتون سمیت 4 افراد ہلاک
جنگ نیوز -
کراچی …کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں خاتون سمیت 4 افراد ہلاک دو زخمی ہوگئے۔کراچی کے علاقے کھارادر میں اوکھائی اسکول کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 22 سالہ اعجاز ہلاک ہوگیا۔ گلبہار میں فائرنگ کے واقعہ میں رفیق ہلاک ہوا۔ لیاقت آباد میں موٹر سائیکل سواروں ملزمان نے برگر فروش جنید کو گولیان مار کر ہلاک کردیا۔ سرجانی ٹاون کے علاقے اسکیم 33 سے نامعلوم خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی۔ اورنگی ٹاون میں قصبہ موڑ کے قریب فائرنگ کے ایک واقعہ میں عثمان زخمی ہوگیا۔