تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:26

حج کوٹہ کیس، سپریم کورٹ میں اپیلوں کی سماعت کل تک ملتوی

جنگ نیوز -
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے حج ٹور آپریٹرز کے کوٹے سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیلوں کی سماعت کل تک ملتوی کردی ہے۔جسٹس جاویداقبال کی سربراہی میں چار رکنی خصوصی بنچ نے ٹور آپریٹرز اور وزارت مذہبی امور کی اپیلوں پر سماعت کی ، حج ٹور آپریٹرز کے وکیل اکرم شیخ نے دلائل میں کہا کہ ہائی کورٹ نے بغیر شہادت فیصلے میں کہہ دیا کہ حج پالیسی بدنیتی پر مبنی ہے ، عدالت نے فیصلہ دیتے ہوئے اٹارنی جنرل کو بھی نہیں سنا، انہوں نے کہا کہ حج گروپ کوٹہ کا 95 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے اور اس مرحلے پر پالیسی واپس نہیں کی جاسکتی ، وزارت کے وکیل بابراعوان کا کہنا تھا کہ 2006ء میں حج کوٹہ کا فیصلہ وفاقی کابینہ نے کیا تھا اور پالیسی شفاف بنائی گئی تھی ، وکلاء کے دلائل جاری تھے کہ سماعت کل تک ملتوی کردی گئی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.