تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:48

سپریم کورٹ، داخلہ اور دفاع کے وفاقی سیکریٹریز طلب

جنگ نیوز -
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے لاپتا افراد کے مقدمہ میں آمنہ مسعود جنجوعہ کی درخواست پر داخلہ اور دفاع کے امور کے وفاقی سیکریٹریز کو طلب کرلیا ہے،جسٹس جاویداقبال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بنچ نے آمنہ مسعود جنجوعہ کی درخواست کی سماعت کی ، درخواست گزار نے کہا کہ ان کے شوہر مسعود جنجوعہ اور ایک اور لاپتا شخص فیصل سرفراز راولپنڈی کے علاقہ ویسٹریج میں قید ہیں ، اس پر عدالت نے وزارت داخلہ اور دفاع کے سیکریٹریوں کو بدھ کے روز طلب کرتے ہوئے جسٹس جاویداقبال کے چیمبر میں پیش ہونے کی ہدایت کی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.