4 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:48
اسحاق ڈار کی دبئی میں ڈاکٹر فاروق ستار سے ملاقات
جنگ نیوز -
دبئی …ملک کے سیاسی منظر نامہ میں ایک اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کی مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار سے دبئی میں ملاقات میں دونوں جماعتوں کے روابط کی بحالی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اتوار کو دبئی میں دونوں رہنماوٴں کے درمیان ملاقات میں ایم کیو ایم کے اپوزیشن میں بیٹھنے اور دونوں جماعتوں کے اختلافات دور کرنے پر بات چیت کی گئی۔ذرائع کاکہنا ہے کہ ایم کیو ایم اورمسلم لیگ ن کے درمیان ہر سطح پر رابطوں کا سلسلہ گزشتہ ایک ہفتے سے جاری ہے۔ذرائع نے بتایا کہ آئندہ24 گھنٹوں میں دونوں جماعتوں کے رہنما پاکستان میں بھی باضابطہ ملاقات کریں گے۔