تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:10

پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ سپریم کورٹ میں طلب

جنگ نیوز -
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنااللہ کو پیپلز پارٹی کے رہنمابابر اعوان کی درخواست پر 7 جولائی کو طلب کر لیا ہے۔بابر اعوان نے سپریم کورٹ کے انسانی حقوق سیل میں درخواست دی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ پنجاب کے وزیر قانون راناثناء اللہ نے ان کوواجب القتل قراردینے کابیان دیا ہے۔ جسٹس جاوید اقبال نے آج اپنے چیمبر میں بابر اعوان کی درخواست پر کیس کی سماعت کی جس میں بابر اعوان بھی پیش ہوئے۔ جسٹس جاوید اقبال نے راناثنا اللہ کوبابراعوان کو واجب القتل قراردینے کے بیان پرنوٹس جاری کردیا اوررانا ثناء اللہ کو اپنے چیمبرمیں7جولائی دوپہر ڈیڑھ بجے طلب کر لیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.