تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:22

ایف آئی اے کے مزید 18افسران کو تبدیل کردیا گیا

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی حکومت نے این آئی سی ایل اسکینڈل کی تحقیقات کرنیوالے چار افسران کی صوبہ بدری کے بعد دیگر شہروں میں تعینات ایف آئی اے کے مزید 18 افسران کو تبدیل کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق ان 18افسران کو تبدیل کرنے کا مقصد یہ تاثر دینا ہے کہ تین روز قبل این آئی اسی ایل سکینڈل کی تحقیقاتی ٹیم کا تبادلہ معمول کی بات ہے۔وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالشکور میمن کو کراچی سے اسلام آباد ،اے ڈی مشتاق شیخ کو کراچی سے لاہور،عبدالحمید بھٹو کوکراچی سے سیالکوٹ سعید احمد وٹو کو سیالکوٹ سے کراچی تعینات کیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ طارق پرویز کو پشاور سے اسلام آباد اور طارق توصیف کو پشاور سے اسلام آباد تبدیل کیاگیا ۔ان کے علاوہ انسپکٹر میاں صابر ، صارم گیلانی ،نصراللہ،سرفراز علی اور محمد ندیم کو کوئٹہ ،اعجاز احمد ،امان اللہ ، ہاشم رضا،سرور وڑائچ اور شوکت علی کو اسلام آباد رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.