4 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:12
ایم کیو ایم رہنماؤں سے رابطے میں ہیں،اسحاق ڈار
اے آر وائی - لاہور : مسلم لیگ نواز کے سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ فاروق ستار سے رابطہ ہوا ہے اور ملاقات بھی جلد ہو گی ،ملک کی معاشی سیاسی صورتحال خراب ہے تمام اپوزیشن جماعتوں کو مل کر چلنا ہو گا۔
لاہور ایرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے دیگر رہنماؤں سے جلد ملاقات متوقع ہے تاہم گرینڈ اپوزیشن سے متعلق فیصلہ قیادت کو کرنا ہے۔ فاروق ستار ، بابر غوری اور حیدر عباس کے ساتھ اٹھارویں آئینی ترمیم کی تشکیل کے لیئے ساتھ کام کیا ہے اور اب بھی رابطے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک بچانے کے لیئے تلخ یادوں کو بھلا کر ساتھ چلنا ہو گا۔