تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:22

چیچہ وطنی:وکلا کا ایس ایچ او اور اے ایس آئی پر تشدد،وردیاں پھاڑ دیں

جنگ نیوز -
چیچہ وطنی …چیچہ وطنی کی تحصیل کچہری میں وکلاء نے تھانہ شاہکوٹ کے ایس ایچ او اور اے ایس آئی کو تشدد کر کے زخمی کردیا اور وردیاں پھاڑ دیں۔ پولیس کے مطابق ایچ او تھانہ شاہکوٹ انسپکٹر نثار احمد بھٹی نے زنا بالجبر اور چوری کے مقدمات میں ملوث اشتہاری ملزم محمد ارشد کو جسمانی ریمانڈ کیلئے مقامی عدالت میں پیش کیا تو ملزم کے وکیل افضال احمد تارڑ اور اس کے ساتھیوں نے ایس ایچ او کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔تشدد سے ایس ایچ او کے ہاتھ کی انگلی فریکچر ہوگئی اور چہرے پر بھی زخم آئے اور وردی پھٹ گئی۔ ایس ایچ او کی مدد کرنے پر اے ایس آئی جعفر کی وردی بھی پھٹ گئی۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی کے مطابق واقعے کی ایف آئی آر درج کی جارہی ہے۔ وکلا کا کہنا ہے کہ ملزم کی عدالت سے عبوری ضمانت منظور ہوچکی تھی تاہم اسکے باوجود اسے رہا نہیں کیا گیا۔ جبکہ ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ اسے ملزم کی ضمانت منظور ہونے کی دستاویزات پیش نہیں کیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.