تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:22

لاہور،پنجاب ٹیکنیکل بورڈکے سیکریٹری کے وارنٹ گرفتاری

جنگ نیوز -
لاہور …لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی احکامات کی تعمیل نہ کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے سیکریٹری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ،فیصل آباد ٹیکنالوجی کالج کی طرف سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ٹیوٹا نے کالج کو رجسٹر کر لیا ہے مگر ٹیکنیکل بورڈ عدالتی احکامات کی پروا نہ کرتے ہوئے اس کا الحاق نہیں ہونے دے رہا ،عدالت نے متعدد بار سیکریٹری ٹیکنیکل بورڈ کو طلب کیا مگر ان کی طرف سے عدالتی احکامات کی تعمیل نہیں کی گئی جس پر عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.