4 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:33
امریکی یوم آزادی کے موقع پرصدر زرداری کی اوباما کو مبارکباد
جنگ نیوز -
اسلام آباد…صدر آصف علی زرداری نے امیدظاہرکی ہے کہ پاکستان اورامریکاکے درمیان آزادی اور جمہوری اصولوں پر مبنی مشترکہ مفادات اور باہمی احترام کے تعلقات کوفروغ ملے گا۔ترجمان ایوان صدر کے مطابق صدرآصف علی زرداری نے یہ بات امریکاکے یوم آزادی پر اپنے امریکی ہم منصب بارک حسین اوباما کو مبارک باد کے پیغام میں کہی ہے۔ صدر زرداری نے امریکی حکومت اور عوام کو پاکستان کی حکومت اورعوام کی جانب سے یوم آزادی پرمبارک باددیتے ہوئے امیدظاہرکی ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں وسعت آئے گی۔