تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:33

شرپسندوں کا حالیہ حملوں پر پاکستان اور افغانستان کا اظہار مذمت

جنگ نیوز -
اسلام آباد…پاکستان اور افغانستان نے شرپسندوں کی طرف سے پاک افغان سرحد پر حالیہ حملوں اور انسانی و مالی نقصانات کی مذمت کی ہے۔ دفتر خارجہ سے جاری ایک بیان کے مطابق افغان سفیر عمر داوٴد زئی نے سیکرٹری خارجہ سلمان بشیر سے ملاقات کی اور عسکریت پسندوں کی طرف سے پاکستانی علاقوں دیر، باجوڑ، مہمند اور افغان صوبے کنڑ میں عسکریت پسندوں کے حالیہ حملوں کی مذمت کی۔ سیکرٹری خارجہ سلمان بشیر کا کہنا تھا کہ افغانستان کا نقصان پاکستان کا نقصان ہے۔ دونوں ممالک کو سرحدوں کو محفوظ بنانے اور باہمی ترقی و استحکام کیلئے کوششیں تیز کرنی چاہئیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.