4 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:33
گردوں کی فروخت کے خاتمے تک جدوجہد کرناہوگی،ادیب رضوی
جنگ نیوز -
کراچی …معروف سرجن پروفیسرادیب الحسن رضوی کا کہناہے کہ اعضاء کی خریدو فروخت کا کاروبار جاری ہے لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں، انہوں نے کہا کہ گردوں کی فروخت کے مکمل خاتمے تک سب کو مل کر جدو جہد کرنی ہوگی۔سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلا نٹیشن میں پریس کانفرنس سے خطاب میں پروفیسرادیب رضوی کاکہنا تھا کہ تین سال قبل اعضاء کی خریدو فروخت کیخلاف جو قانون بنایا گیا تھا آج اسکی دھجیاں بکھیری جارہی ہیں لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں۔انہوں نے کہا کہ گردوں کی فروخت کیخلاف قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرانے کیلئے ڈاکٹرز، میڈیااورسول سوسائٹی کو مل کر جدوجہد کرنی ہوگی۔پروفیسر ادیب رضوی کا کہنا تھا کہ جیو نیوز پرگردوں کی فروخت کے مکروہ فعل کی خبرپر پوری میڈیابرادری فخر کرسکتی ہے۔اس موقع پرشرکاء کوجیو نیوز پر گردوں کی فروخت کے مکروہ فعل کیخلاف نشر ہونیوالی مختلف رپورٹس بھی دکھائی گئیں۔