4 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:45
وسطی چین میں مال بردار ٹرک اور بس آپس میں ٹکرا گئے،26افراد ہلاک
جنگ نیوز -
بیجنگ …وسطی چین میں مال بردار ٹرک اور بس آپس میں ٹکرا گئے،جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی،حادثے میں 26 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوئے۔ صوبہ ہوبائی میں Suizhou-Yueyang ایکسپریس وے کے قریب صبح کے وقت دونوں گاڑیوں میں تصادم ہوا،جس کے بعد بس میں آگ بھڑک اٹھی۔بس اور ٹرک دونوں کے زخمیوں کوقریبی اسپتال منتقل کردیاگیاہے،جن میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے، پولیس حادثے کی وجوہات معلوم کررہی ہے۔