4 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:40
پاکستان ،افغانستان کا دہشتگردون کیخلاف کوششیں بڑھانے پراتفاق
اے آر وائی - اسلام آباد : پاکستان اور افغانستان نے سرحد کے دونوں طرف عسکریت پسندوں کے حملوں سے جانی ومالی نقصان کی مذمت کرتے ہوئے اس کا مقابلہ کرنے کیلئے کوششیں بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق افغان سفیر محمد عمر داؤد زئی اور سیکریٹری خارجہ سلمان بشیر نے پاک افغان سرحد پر دیر، باجوڑ، کنٹر اور مہمند کے علاقوں میں عسکریت پسندوں کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔ ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پاک افغان ایساف رابطوں میں موجودہ صورتحال کا مقابلہ کرنے کیلئے مناسب حکمت عملی تیار کی جائے ۔ بیان کے مطابق پاک افغان قیادت کے رابطوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔