تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:45

موسم بہتر،شارٹ فال کم لیکن طویل غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری

جنگ نیوز -
لاہور…موسم میں بہتری اور شارٹ فال کم ہونے کے باوجود ملک میں طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ شہروں میں آٹھ گھنٹے اور دیہات میں چودہ گھنٹے بجلی بند رہنے سے معمولات زندگی ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں۔ پیپکو ترجمان کے مطابق بجلی کی پیداوار چودہ ہزار74میگا واٹ اور طلب سولہ ہزار چار سو74 میگا واٹ ہے, شارٹ فال کم ہو کر دو ہزار چار سومیگا واٹ رہ گیا۔ کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کو چھ سو نوے میگا واٹ کی فراہمی جاری ہے۔ پیپکو ترجمان کے مطابق بجلی کی ہائیڈل پیداوار پانچ ہزار چھ سو چھیاسی میگا واٹ جبکہ تھرمل ایک ہزار سات سو چھیالیس میگا واٹ ہے۔ آئی پی پیز سے چھ ہزار پانچ سو پندرہ میگا واٹ بجلی حاصل ہو رہی ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومت عوام پر پٹرول، بجلی اور سوئی گیس کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ صارفین پر ڈال دیتی ہے لیکن صارفین کوریلیف دینے میں سنجیدہ نہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.