4 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:45
ایپل آئی فون 5کے پھل اور سبزیوں پر مبنی منفرد ماڈل تیار
جنگ نیوز -
واشنگٹن …ایپل آئی فون 5کی آفیشل ریلیز میں ابھی کچھ وقت باقی ہے تاہم اس کے انتظار میں بے تاب دو نو جوانوں نے پھل اور سبزیوں سے اپنے لئے ایک منفرد ماڈل تیار کر لیا ہے۔ آئی فون 5کے ڈیزائن سے نا آشنا ان نو جوانوں نے سبزیوں میں صرف بینگن اور تقریبا ً تما م تازہ پھلوں کے ذریعے دیوہیکل ما ڈل تیا ر کر کے اسے آئی فون 5 کا نا م دے دیا ہے۔ ان دو نوں نو جوانوں نے اپنی اس فن کاری سے مہارت اور بے تابی تو دکھا دی ہے تاہم انھیں اب بھی چند ماہ مزید انتظار کر نا پڑے گا کیونکہ ستمبر میں ایپل، آئی فون 5 کوفروخت کیلئے پیش کر رہا ہے ۔