4 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:56
قبائلی علاقوں میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ گیا
جنگ نیوز -
پشاور…قبا ئیلی علاقوں میں پو لیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا ہے محکمہ صحت فاٹا کے مطابق اورکزئی ایجنسی کے علاقے میر کلام میں گیارہ ماہ کے ادریس نامی بچے میں پو لیو وائرس کی تصدیق ہو ئی ہے۔رواں سال کے دوران قبائلی علاقوں میں پولیو کا شکار ہونے والے بچوں کی تعداد 20 ہو گئی ہے محکمہ فاٹا صحت کے زرائع کے مطابق قبائلی علاقوں میں پولیو کیسز کی بڑی وجہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پو لیو ٹیموں کی دور دراز علاقوں تک عدم رسائی ہے۔ فاٹا میں تین روزہ انسداد پو لیو مہم اٹھارہ جولائی سے شروع کی جائے گی جس میں پانچ سال سے کم عمر کے دس لاکھ سے زیادہ بچوں کو پو لیو کے قطرے پلا ئے جا ئیں گے۔