تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:49

امریکہ کا یوم آزادی اور وزیراعظم گیلانی کا خطاب

اے آر وائی - اسلام آباد : وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے امریکہ کے دوسوچھتیس ویں یوم آزادی پر امریکی سفارتخانے میں خطاب کیا۔



تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہر قسم کے تعلقات میں مشکلات آتی رہتی ہیں تاہم پاک امریکہ حکومتوں کا مشترکہ کام جاری رکھنے کا عزم دونوں ملکوں کے تعلقات کو مضبوط بنائے گا۔ پاکستان نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں اپنی مرضی سے شمولیت کی ہے اور اس لعنت کے خاتمے کیلئے پوری قوم متحد ہے ۔



انہوں نے توقع ظاہر کی کہ پاک امریکہ اسٹرٹیجک ڈائیلاگ کے ذریعے دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جاسکے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.