4 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:56
شاہ رخ کی گھٹنے کی سرجری کا 25جولائی تک امکان
جنگ نیوز -
ممبئی …بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان پچھلے کئی دنوں سے گھٹنوں کی تکلیف میں مبتلا ہیں لیکن اپنی پروفیشنل ذمہ داریوں سے پوری ایمانداری برتتے ہوئے شدید سوجن کے باوجود فلمسازوں کیساتھ کام مکمل کروانے میں مصروف ہیں۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق گذشتہ دنوں IIFAایوارڈز کی تقریب میں گھٹنے کی شدید تکلیف کے باوجود منتظمین سے کیا گیا وعدہ نبھاتے ہوئے شاندار پرفارمنس دینے والے شاہ رخ رواں ماہ اپنے گھٹنے کی سرجری کروالیں گے۔پہلے بیرون ملک جاکر سرجری کروانے کا ارادہ رکھنے والے کنگ خان نے ذاتی اور فنی مصروفیات کے باعث باہر جانے کا ارادہ ترک کردیا ہے اور اب وہ ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں 25جولائی کو ممکنہ طور پر اپنی سرجری کروانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔