تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 جولائی 2011
وقت اشاعت: 2:1

ایتھنز اسپیشل اولمپکس:قومی ہیروز وطن پہنچ گئے،شاندار استقبال

جنگ نیوز -
وطن کا نام روشن کرنے پر فخر ہے،اسپیشل اولمپکس ہیروز

اسلام آباد. . . . . . . یونان کے شہر ایتھنز میں ہونے والے سپیشل اولمپکس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد پاکستانی ایتھلیٹس وطن واپس پہنچ گئے۔ایتھنز میں ہونیوالے سپیشل اولمپکس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد پاکستانی ایتھلیٹس گزشتہ رات وطن واپس پہنچ گئے۔سپیشل ایتھلیٹس مختلف پروازوں سے اسلام آباد ، کراچی اور لاہور پہنچے۔اسلام آباد پہنچنے ولے ایتھلیٹس کی تعداد 18 جبکہ کراچی 55 اور لاہور پہنچنے والے ایتھلیٹس کی تعداد 12 تھی۔پاکستان کے کھلاڑیوں نے ایتھنز اسپیشل اولمپکس میں57 تمغے حاصل کیے جن میں سونے کے17، چاندی کے27 اور کانسی کے 13تمغے شامل ہیں۔ایتھنز اسپیشل اولمپکس میں 180 ملکوں کے7500 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا ، جس میں پاکستان کا 86 رکنی دستہ بھی شامل تھا ۔پاکستانی ایتھلیٹ عدیل امیر دنیا کے تیز ترین اسپیشل ایتھلیٹ قرار پائے جنہوں نے 100 میٹر ریس میں 3 سونے کے تمغے حاصل کئے۔ ان اسپیشل ایتھلیٹس کو لینے کیلئے ان کے اہل خانہ اور دوست احباب ایئرپورٹس پہنچے تھے۔اسپیشل اولمپکس میں حصہ لینے والے یہ ایتھلیٹس کامیابی کے بعد وطن واپسی پر بہت خوش دکھائی دے رہے تھے۔





امریکا میں ہاٹ ڈاگ کھانے کاسالانہ مقابلہ

نیویارک…امریکا میں ہواہاٹ ڈاگ کھانے کادلچسپ مظاہرہ جسے پانچ مرتبہ کے چمپئن جوائے چیسنٹ نے جیت لیا۔امریکا میں قومی دن کی تقریبات جاری ہیں اس سلسلے میں نیویارک میں سالانہ ہاٹ ڈاگ کھانے کامقابلہ ہوا۔مقابلے میں سترہ افرادنے حصہ لیااوربڑھ بڑھ کرہاٹ ڈاگ اڑائے۔لگاتارپانچ مرتبہ کے چمپئن جوائے چیسنٹ نے دس منٹ میں باسٹھ ہاٹ ڈاگ حلق سے اتارکرچھٹی مرتبہ بھی یہ اعزازاپنے نام کرلیا۔دوسرے نمبرپرآنے والے کونٹسیٹنٹ نے تریپن ہاٹ ڈاگ کھائے۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.