تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:48

ایم کیو ایم کی جائز شکایات کا ازالہ کیا جائے گا، وزیر اعظم

اے آر وائی - اسلام آباد : وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت کی مفاہمتی پالیسی جاری رہے گی، ایم کیو ایم کی جائز شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔



یہ بات انھوں نے وزیراعظم ہاؤس میں مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور سینئر وفاقی وزیر چوہدری پرویز الہیٰ سے ملاقات کے میں کہی۔ جس میں چوہدری برادران نے آزادکشمیر میں شفاف انتخابات کے انعقاد پر وزیراعظم کو مبارکباد دی۔



وزیراعظم نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں قومی مفاد کو مقدم رکھیں، حکومتی اتحاد کو برقرار رکھنے کیلئے ایم کیو ایم کے خدشات دور کیے جائیں گے۔چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الہی نے بھی وزیراعظم کو تجویز دی کہ ایم کیو ایم کی شکایت کا ازالہ کیا جائے اور حکومتی اتحاد کو برقرار رکھا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.