تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:8

این آئی سی ایل اسکینڈل:امین قاسم دادا کی کراچی آمد کا انکشاف

اے آر وائی - کراچی : این آئی سی ایل کرپشن اسکینڈل میں مفرور امین قاسم داداکا کراچی پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے تاہم ایف آئی اے کا کارروائی سے گریز کیا جارہا ہے۔



این آئی سی ایل کرپشن اسکینڈل کے مفرور ڈائریکٹر اور اہم ملزم امین قاسم دادا چند روز قبل دبئی سے کراچی پہنچ چکے ہیں۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق دبئی انٹرپول نے اس سلسلے میں وفاقی حکومت سے رابطہ کیا ہے۔ امین قاسم دادا ایمیرٹس ائر لائن کی پرواز نمبر ای کے چھ صفر دو کے ذریعے دبئی سے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائر پورٹ پہنچے۔ اس سلسلے میں دبئی انٹرپول نے وفاقی حکومت کو خط تحریر کردیا ہے۔



ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کے پائسز سسٹم میں امین قاسم دادا کی کراچی آمد کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے اور وزارت داخلہ کے اعلیٰ حکام امین قاسم دادا کی کراچی آمد سے متعلق لکھے گئے دبئی انٹرپول کے خط کو خفیہ رکھنے کی کوشش کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ ایف آئی اے نے سپریم کورٹ کو آگاہ کیا تھا کہ امین قاسم دادا کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کردیا گیاہے تاہم حیران کن طور پر ان کی کراچی آمد سے ایف آئی اے امیگریشن حکام لاعلم ہیں۔



ایف آئی اے کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ امین قاسم دادا پاکستان سے دبئی اور وہاں سے لندن فرار ہوچکے ہیں اور اب تک ایف آئی اے یہ سراغ لگانے میں ناکام رہی ہے کہ امین قاسم دادا پاکستان کے کس ائر پورٹ سے انتہائی مطلوب ہونے کے باوجود باآسانی دبئی فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔ اور ان کی مدد کرنے میں ایف آئی اے کے کونسے حکام شامل تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.