تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:59

این آئی سی ایل اسکینڈل کے تفتیشی افسر ظفر قریشی معطل

اے آر وائی - اسلام آباد : این آئی سی ایل اسکینڈل کے تفتیشی افسر اور ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل ایف آئی اے ظفر قریشی کو وزیر اعظم کے حکم پر معطل کردیا گیا۔



وزیر اعظم گیلانی کی جانب سے ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے کو میڈیا پر متنازعہ بیانات دینے پر معطل کیا گیا۔ وزیر اعظم نے معطلی کا فیصلہ وزیر داخلہ رحمان ملک سے مشاورت کے بعد کیا۔ ظفر قریشی کے معطلی کا نوٹیفکیشن بھی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے جاری کردیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے ظفر قریشی کو چند روز قبل ہی این آئی سی ایل اسکینڈل کے تفتیشی افسر کے طور پر دوبارہ مقرر کیا گیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.