تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 جولائی 2011
وقت اشاعت: 2:14

کراچی:3 افراد کو اغواء کے بعد قتل کردیا گیا

جنگ نیوز -
کراچی. . . . . .. کراچی کے علاقے لیاری اور بلدیہ ٹاوٴن سے تین افراد کو اغواء کرنے کے بعد گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق لیاری کے علاقے چاکی واڑہ میں لیاری گینگ وار سے وابستہ 2 افراد کو دوسرے گینگ وار کے گروپ نے اغواء کرنے کے بعد گولیاں مار کر قتل کردیا،جن کی شناخت 30 سالہ حاجی عرف جمعہ اور 28 سالہ مسلم کے نام سے ہوئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کا تعلق غفار زکری گروپ سے تھا،جولیاری ٹاوٴن کے رہائشی تھے۔ادھر بلدیہ ٹاوٴن نمبر 7 سے گذشتہ روز اغواء ہونے والے 20 سالہ شاکر کی لاش سعید آباد کے علاقے سے ملی،جسے گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا۔تینوں مقتولین کی لاشوں کو پولیس کارروائی کے لئے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.