5 جولائی 2011
وقت اشاعت: 2:14
پوتے کی تمنا :امیتابھ بچن کی خواجہ معین الدین چشتی کے مزارپرحاضری
جنگ نیوز -
اجمیر .. . . . .. . بالی وڈکے ملینئم اسٹارامیتابھ بچن دادادبننے والے ہیں، یہ خوشخبری ملنے کے بعد وہ اپنی بہواورخاندان کیلئے دعا کرنے اجمیرشریف پہنچے جہاں انھوں نے صوفی بزرگ حضرت خواجہ معین الدین چشتی کے مزارپرحاضری دی۔ بالی وڈ کے شہنشاہ اپنے خاندان کے وارث کی آمد کی خبر پرخوشی سے پھولے نہیں سمارہے ہیں۔انھوں نے شہنشاہ اکبرکے نقش قدم پرچلتے ہوئے اس تمنا کے بخیریت پوراہونے کیلئے عظیم صوفی بزرگ حضرت خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ پرحاضری دی۔ امیتابھ بچن نے مزار پرروایتی چادرچڑھائی اوراپنی بہوایشوریارائے اورخاندان کی حفاظت کیلئے دعا مانگی۔اس موقع پرمزارکے سجادہ نشین اوران کے سیکڑوں پرستاربھی موجودتھے۔امیتابھ بچن چالیس سال بعد خواجہ معین الدین چشتی کے مزارپرگئے تھے۔