5 جولائی 2011
وقت اشاعت: 2:25
امریکا میں جشن آزادی کی رنگارنگ پریڈز
جنگ نیوز -
ایری زونا. . . .. .امریکا میں جشن آزادی کے رنگارنگ پروگراموں کاانعقاد جاری ہے۔افغانستان میں امریکی فوجیوں نے بھی چارجولائی کی تقریبات کااہتمام کیا۔امریکا کی ریاست ایری زونا کے شہرفونکس میں جشن آزادی کی شاندارپریڈ ہوئی۔رنگارنگ پریڈ میں شریک مردوں اوربچوں نے سرخ ،سفید اور نیلے رنگ کی ٹوپیاں پہن رکھی تھیں۔وہ موسیقی کی دھن پر امریکی قومی ترانہ گاتے سڑک سے گزرے تولوگوں کی بڑی تعدادنے بھی ان کی آوازمیں آوازملائی۔نوجوانوں نے موٹرسائیکلوں اوربچوں نے سائیکلوں پربھی پریڈ کی۔بائیکوں اورسائیکلوں کوبھی امریکی پرچم کے رنگوں کے ربنز سے سجایاگیاتھا۔ریاست اوہائیو کے شہرکیولینڈ میں جشن آزادی پریڈ کی گئی جس میں بچوں کی بڑی تعدادنے حصہ لیا۔دوسری جانب افغانستان کے صوبے ہلمند میں امریکی فوجیوں کیلئے خصوصی ڈنرکااہتمام کیا گیا۔فوجیوں کی اسٹیک اورباربی کیوآئٹم سے تواضع کی گئی۔تقریب میں کیک بھی کاٹا گیا اورفوجیوں نے ایک دوسرے کو جشن آزادی کی مبارکبادبھی دی۔