5 جولائی 2011
وقت اشاعت: 2:25
کینیڈا:شہزادہ ولیم نے ہیلی کاپٹرکی پانی میں ہنگامی لینڈنگ کامظاہرہ کیا
جنگ نیوز -
اوٹاوہ . . .. . . .برطانوی شاہی جوڑے کا دورہ کینیڈا جاری ہے۔ پرنس ایڈورڈ آئی لینڈ میں شہزادہ ولیم نے ہیلے کاپٹر کی پانی میں ہنگامی لینڈنگ کا مظاہرہ بھی پیش کیا۔ برطانوی شاہی جوڑا کینیڈاکے دورے کے پانچویں روزCharlottetownپہنچا جہاں انھوں نے پرنس ایڈورڈ آئی لینڈ کے نزدیک کینیڈین کوسٹ گارڈ کے سرچ اینڈریسکیو برانچ کی جانب سے پیش کیاگیا ریسکیوکامظاہرہ دیکھا۔شہزادہ ولیم جو بنیادی طورپر برطانوی رائل ایر فورس میں سرچ اینڈ ریسکیو پائلٹ بھی ہیں، اس موقع پر انھوں نے اپنی پیشہ وارانہ مہارت کاثبوت بھی دیا۔شہزادے نے سی کنگ ہیلے کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ کے مظاہرے کے دوران ہیلے کاپٹر کا کنٹرول سنبھالنے کا مظاہرہ پیش کیا۔اس دوران ہیلے کاپٹر پانی کی سطح پر کئی منٹ تک کھڑا رہاجس کے بعد شہزادہ ولیم ہیلے کاپٹر کو اوپر کی جانب خود اڑاتے ہوئے لے گئے۔اس موقع پر شہزادی کیٹ مڈل ٹن بہت خوش نظر آئیں۔انھوں نے ریسکیومناظر کی فوٹوگرافی بھی کی۔اس کے بعد ڈیوک اور ڈچز آف کیمبرج نے کینیڈا کی نیشنل ٹیم کے ہمراہ چائنا ڈریگن بوٹ ریس میں بھی حصہ لیا۔اس ریس کو انتہائی قریبی مارجن سے شہزادہ ولیم کی ٹیم نے جیت لیا۔