تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 جولائی 2011
وقت اشاعت: 2:25

بولیویا میں سخت سردی اوربرفباری سے 35افرادہلاک

جنگ نیوز -
لاپاز… جنوبی امریکا کے ملک بولیویامیں شدیدبرف باری اور سخت سردی نے پینتیس افرادکی جان لے لی۔ بولیویاکا دارالحکومت لاپاز دھند اوربرفباری کے نتیجے میں شدیدسردی کی لپیٹ میں آگیاہے۔ اور درجہ حرارت منفی پانچ سے نیچے گرگیا ہے۔حکام کے مطابق لاپازکے پہاڑی علاقے ایل آلٹو میں سردی سے پینتیس افرادہلاک ہوگئے ہیں۔سردی کی لہرسے ہزاروں افرادسانس کی بیماری میں مبتلا ہوکراسپتالوں کارخ کررہے ہیں۔شہریوں کاکہنا ہے کہ اس موسم میں برفباری نہیں ہوتی تاہم موسمی تبدیلیوں کی وجہ سے شدیدبرفباری ہوئی ہے۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.