5 جولائی 2011
وقت اشاعت: 7:9
آئندہ مہینوں میں پاک افغان سرحد پر توجہ مرکوز ہوگی، جنرل پیٹریاس
جنگ نیوز -
کابل…افغانستان میں امریکی اور نیٹو افواج کے سربراہ جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے کہا ہے کہ آنے والے مہینوں میں اتحادی فوج کی توجہ اب پاک افغان سرحد پر ہو گی چار جولائی کو امریکہ کے یومِ آزادی کے حوالے سے کابل کے بگرام ہوائی اڈے پر ایک تقریب کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوٴیے جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے کہا کہ اب اتحادی فوج مشرقی سرحد کی جانب توجہ دے گی۔ہماری ہمیشہ سے یہی نیت رہی کہ جب جنوب اور جنوب مغربی علاقوں میں مضبوط ہو جائیں تو پھر مشرق کی طرف توجہ دیں۔ تاکہ ہم عملاً قبائلی علاقوں کی محفوظ پناہ گاہوں، خاص طور شمالی وزیرستان سے لے کر کابل تک اپنے دفاع کو وسیع کردیں۔ جنرل پیٹریاس نے عزم ظاہر کیا کہ آئندہ سال کے بیشتر حصے میں وہ پاک افغان سرحد کی جانب توجہ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں کہ ہم ابھی یہ نہیں کر رہے لیکن اب جو ہو گا وہ ہماری اصل کوشش ہو گی۔ ہماری ہمیشہ یہی نیت رہی ہے۔ ایساف یا ان کی قیادت کی مجموعی مہم کے لحاظ سے آئندہ سال کے بیشتر حصے میں ہم اپنی اصل کوشش پر توجہ دیں گے۔ امریکی یومِ آزادی کے سلسلے میں سینٹ کے تین رکنی وفد نے بھی بگرام ہوائی اڈے کا دورہ کیا۔ وفد میں شریک آزاد سینیٹر جوزف لائبرمین نے کہا کہ امریکی فوج کا مقصد افغانستان کو طالبان جیسے غیر ریاستی عناصر اور پاکستان جیسے ہمسایوں سے آزادی دلانا ہے۔ سینیٹر جان مکین اور سینیٹر لِنزے گراہم نے اتوار کو کابل میں کہا کہ انہیں فوج کے تیزی سے انخلا پر تشویش ہے جس کے نتیجے میں یہ تاثر پھیل رہا ہے کہ امریکہ ملک چھوڑ کر جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’یہی تو طالبان چاہتے ہیں کہ امریکا ملک چھوڑدے۔