تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:18

حکومت کی ٹیکسٹائل صنعت اضافی گیس کی فراہمی کی یقین دہانی

جنگ نیوز -
کراچی…حکومت نے ٹیکسٹائل صنعت کو 76ملین مکعب فٹ یومیہ اضافی گیس فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی۔یہ یقین دہانی وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین اور چیرمین آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے چیرمین گوہراعجاز کے مابین ہونے والی ملاقات میں کرائی گئی۔ چیرمین اپٹما کے مطابق، اضافی گیس ملنے کے بعد ٹیکسٹائل انڈسٹری ہفتہ میں پانچ دن کام کرے گی۔ اس وقت ٹیکسٹائل انڈسٹری ہفتہ میں چار دن کام کررہی ہے۔ گوہراعجاز کے مطابق، گیس لوڈشیڈنگ کے باعث، اپریل سے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو ایک ارب 52 کروڑ ڈالر مالیت کا نقصان اٹھانا پڑرہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.